لالہ موسیٰ: تلخ کلامی پر نوجوان کو چھری مار کر لہولہان کردیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لالہ موسیٰ میں تلخ کلامی کے بعد نوجوان کو چھری مار کر شدید زخمی کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی تنازع اور جھگڑے کا شاخسانہ ہے، جس میں ملزم نے طیش میں آ کر نوجوان پر حملہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق لالہ موسیٰ، محلہ ہائی سکول میں ملزم ابوبکر نے نوجوان شیراز کو معمولی تلخ کلامی کے بعد چھری کے وار سے لہولہان کر دیا۔ واقعے کے بعد مقامی افراد نے فوری طور پر زخمی نوجوان کو اسپتال منتقل کیا، جہاں اسے طبی امداد دی جا رہی ہے۔

latest urdu news

واقعے کے بعد پولیس تھانہ سٹی لالہ موسیٰ نے متاثرہ نوجوان کے والد امجد پرویز کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ایف آئی آر میں سنگین حملے اور اقدامِ قتل کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

پولیس کے مطابق واقعے کی مکمل تفتیش جاری ہے، عینی شاہدین کے بیانات قلمبند کیے جا رہے ہیں اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جا چکے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور جلد اسے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

زخمی نوجوان کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے اور اسے گجرات کے اسپتال میں طبی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ابتدائی تفتیش میں معاملہ ذاتی رنجش کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے، تاہم تحقیقات مکمل ہونے کے بعد اصل محرکات سامنے لائے جائیں گے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter