لالہ موسیٰ: جی ٹی روڈ پر ڈاکوؤں کا ناکہ، باپ بیٹے سے 23 ہزار لوٹ لیے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

علی چک، لالہ موسیٰ کے قریب جی ٹی روڈ پر مسلح ڈاکوؤں نے باپ بیٹے سے اسلحے کے زور پر 23 ہزار روپے لوٹ لیے، پولیس تھانہ صدر لالہ موسیٰ نے مقدمہ درج کر لیا۔

گجرات، لالہ موسیٰ کے علاقے علی چک جی ٹی روڈ پر مسلح ڈاکوؤں نے ناکہ لگا کر واردات کی اور موٹر سائیکل پر سوار باپ بیٹے کو اسلحے کے زور پر روک کر ان سے 23 ہزار روپے نقدی چھین لی۔ ڈاکو واردات کے بعد موقع سے فرار ہو گئے۔

latest urdu news

متاثرہ خاندان نے فوری طور پر واقعے کی اطلاع پولیس کو دی، جس پر تھانہ صدر لالہ موسیٰ نے نامعلوم مسلح ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

پولیس کے مطابق علاقے میں مشتبہ افراد کی تلاش شروع کر دی گئی ہے اور جی ٹی روڈ پر سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ جی ٹی روڈ پر ڈاکہ زنی اور لوٹ مار کے واقعات میں حالیہ دنوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، خاص طور پر رات کے وقت سفر کرنے والے مسافروں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ عوامی حلقوں نے پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ شاہراہ پر گشت اور نگرانی کو مؤثر بنایا جائے تاکہ شہری خود کو محفوظ محسوس کر سکیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter