لالہ موسیٰ میں گودام پر بڑی واردات، 9 لاکھ روپے اور ڈرائی فروٹ چوری

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لالہ موسیٰ کے علاقے کائرہ محلہ میں فروٹ گودام میں بڑی چوری کی واردات پیش آئی ہے، جہاں نامعلوم چور لاکھوں روپے مالیت کی نقدی اور سامان لے اُڑے۔ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب شہری سلمان نے بتایا کہ ان کے گودام میں رات کے وقت گھس کر چوروں نے نہ صرف 9 لاکھ روپے نقدی چوری کرلی بلکہ تقریباً ایک لاکھ روپے مالیت کا ڈرائی فروٹ بھی اٹھا لے گئے۔

latest urdu news

متاثرہ شہری کے مطابق گودام میں داخل ہونے کے لیے نامعلوم افراد نے دروازے کا تالا توڑا اور اندر موجود رقم اور قیمتی ڈرائی فروٹ کو نشانہ بنایا۔ گودام میں موجود دیگر اشیا کو ہاتھ نہیں لگایا گیا، جس سے شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ واردات پہلے سے منصوبہ بندی کے تحت کی گئی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور شواہد اکٹھے کیے۔ پولیس نے شہری سلمان کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ تھانہ پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن کے آغاز اور قریبی مقامات سے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ملزمان تک پہنچا جاسکے۔

اس واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے جبکہ تاجروں نے سیکیورٹی بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جلد از جلد ملزمان کو گرفتار کر کے چوری شدہ رقم اور سامان برآمد کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter