4
لالہ موسیٰ کے علاقہ خواص پور میں تقریب میں شرکت کے لیے آئے خواجہ سرا سونیا اوراس کے ساتھی
مہک کو گھات لگا کر خواجہ سرا ملزمان نے چھریوں کے وار کر کے شدید زخمی کر دیا۔ خواجہ سراؤں کی لڑائی میں لوگ چھڑانے کے بجائے تماش بینی کرتے رہے اور لڑائی خونخوار ہو گئی۔
لڑائی کی سی سی ٹی وی ویڈیو پولیس نے حاصل کر لی ،ویڈیو میں خواجہ سراؤں کو سر عام لڑتےہوئے دکھا جا سکتا ہے۔
پولیس تھانہ صدر لالہ موسیٰ نے زخمی خواجہ سرا کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
