لالہ موسیٰ میں تھانہ سٹی لالہ موسیٰ پولیس نے ہنی ٹریپ کے ذریعے شہریوں کو لوٹنے والے گروہ کا پتہ لگا کر اس کے سرغنہ کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق جہلم کے ایک شہری کو موبائل رابطے کے بہانے ملاقات کے لیے بلایا گیا، جہاں دو نامعلوم ملزمان نے اسلحہ کے زور پر اس سے نقدی رقم، موبائل فون اور موٹرسائیکل چھین لی۔
ڈی ایس پی لالہ موسیٰ سرکل چوہدری احسان ظفر سندھو کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی انسپکٹر ناصر محمود اور پولیس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم قمر عباس ولد رحمت خان ساکن کلانوالہ کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزم کے قبضے سے چھینی گئی موٹرسائیکل، نقدی رقم اور وقوعہ میں استعمال ہونے والا 30 بور پستول بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق دیگر ملوث ملزمان عدالت سے ضمانت پر ہیں۔
گجرات میں پولیس مقابلہ، فائرنگ کے تبادلے میں کانسٹیبل شہید، ایک ڈاکو ہلاک
Gujrat Police نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ ہنی ٹریپ جیسے فراڈ سے ہوشیار رہیں، کیونکہ اس طریقے سے لوگوں کو محبت یا دوستی کے جال میں پھنسا کر ان کے ذاتی وسائل اور معلومات کا ناجائز فائدہ اٹھایا جاتا ہے۔
