23
گجرات کے سمال انڈسٹری ایریا میں نامعلوم چوروں نے ملک حفیظ کا قیمتی رکشہ چوری کر لیا، تھانہ لای اڈہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔
گجرات کے سمال انڈسٹری ایریا میں محلہ کالو پورہ کے رہائشی محنت کش ملک حفیظ کا قیمتی رکشہ نامعلوم چوروں نے چوری کر کے لے گئے۔ متاثرہ شخص کی شکایت پر تھانہ لای اڈہ پولیس نے فوری طور پر مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔
پولیس نے علاقے میں گشت بڑھا دیا ہے اور شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی نے رکشہ دیکھا یا متعلقہ معلومات حاصل ہوں تو فوراً تھانہ کو اطلاع دیں تاکہ چوری شدہ رکشہ بازیاب کرایا جا سکے اور ملزمان کو گرفتار کیا جا سکے۔