کنجاہ : جھیورانوالی میں پولیس مقابلہ ، متعدد مقدمات میں مطلوب ملزم ہلاک

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

تھانہ کنجاہ کے علاقے جھیورانوالی میں ایک اہم پولیس کارروائی کے دوران متعدد سنگین مقدمات میں مطلوب ملزم عدنان مشتاق پولیس مقابلے میں مارا گیا۔

پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ عدنان مشتاق، جو کئی مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا، اس وقت ایک گھر میں موجود ہے۔

latest urdu news

اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او کنجاہ چوہدری حسن زبیر نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے، تاہم ملزم نے پولیس پارٹی پر اچانک فائرنگ شروع کر دی۔

پولیس کی جانب سے جوابی کارروائی میں عدنان مشتاق فائرنگ کے تبادلے کے دوران موقع پر ہی ہلاک ہو گیا، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی صدر سرکل غازی آصف بیگ بھی موقع پر پہنچ گئے اور صورت حال کا جائزہ لیا۔

یاد رہے کہ عدنان مشتاق علاقے میں جرائم پیشہ سرگرمیوں کی وجہ سے پولیس کو طویل عرصے سے مطلوب تھا اور اس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے تھے۔

 

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter