اتوار, 1 جون , 2025

کوٹلہ سارنگ کے قریب ڈکیتی کی کوشش، مزاحمت پر نوجوان فائرنگ سے زخمی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

گجرات (نامہ نگار): لالہ موسیٰ کے نواحی علاقے کوٹلہ سارنگ میں ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے ایک نوجوان کو زخمی کر دیا۔ واردات کے بعد ملزمان بغیر کچھ لوٹے موقع سے فرار ہو گئے۔

latest urdu news

تفصیلات کے مطابق کوٹلہ سارنگ کے رہائشی دو بھائی، زین علی اور قمر نذیر، پک اپ گاڑی پر سفر کر رہے تھے کہ لالہ موسیٰ کے قریب دو نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے انہیں روک کر لوٹنے کی کوشش کی۔ اس دوران دونوں بھائیوں کی جانب سے مزاحمت کی گئی، جس پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں زین علی گولی لگنے سے زخمی ہو گیا، جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

فائرنگ اور مزاحمت کے باعث ڈاکو لوٹ مار کیے بغیر ہی فرار ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ صدر لالہ موسیٰ موقع پر پہنچی اور زخمی کا بیان قلمبند کرنے کے بعد مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا اور انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

دوسری جانب حالیہ دنوں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو، جس میں ایک شخص کو اپنی بیوی اور نومولود بچی پر مبینہ تشدد کرتے دیکھا جا سکتا ہے، اس حوالے سے گجرات پولیس نے وضاحت جاری کر دی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter