کھاریاں میں تیز رفتار کار کی ٹکر: 70 سالہ خاتون جاں بحق، ڈرائیور فرار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سلطان ہسپتال کھاریاں کے قریب پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں ایک بزرگ خاتون جان کی بازی ہار گئیں۔ ریسکیو 1122 کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب خاتون سڑک عبور کر رہی تھیں کہ ایک تیز رفتار کار نے انہیں ٹکر مار دی اور موقع سے فرار ہوگئی۔

latest urdu news

ریسکیو کنٹرول روم کو اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر روانہ کی گئی۔ ریسکیو اہلکاروں کے مطابق متوفیہ کی شناخت حمیدہ زوجہ غفار علی کے نام سے ہوئی ہے جن کی عمر تقریباً 70 سال تھی اور وہ لادیاں، گجرات کی رہائشی تھیں۔ عینی شاہدین کے مطابق حادثہ اچانک پیش آیا اور کار ڈرائیور متاثرہ خاتون کو ٹکر مارنے کے بعد گاڑی سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ خاتون کو سر پر شدید چوٹ آئی تھی۔ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔ امدادی عملے نے ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد میت کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کھاریاں منتقل کر دیا۔

کھاریاں : سوزوکی ویگن آر اور منی مزدا بس میں تصادم، تین افراد زخمی

واقعے کے بعد علاقے میں افسوس اور تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سڑکوں پر تیز رفتاری کے خلاف مؤثر کارروائی کی جائے اور ایسے مقامات پر ٹریفک کنٹرول کے مناسب انتظامات کیے جائیں تاکہ مستقبل میں قیمتی جانوں کے ضیاع سے بچا جا سکے۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور فرار ہونے والے ڈرائیور کی تلاش جاری ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ قریبی علاقوں کے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے گاڑی اور ڈرائیور کی شناخت کی کوشش کی جا رہی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter