3
ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں احمد شیر نے گورنمنٹ اصغر علی گریجویٹ کالج کھاریاں میں قائم انٹرمیڈیٹ امتحانی مرکز کا دورہ کیا۔
معائنے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر نے: امتحانی ہالز، سی سی ٹی وی مانیٹرنگ سسٹم، صفائی ستھرائی، پینے کے پانی کی دستیابی اور دیگر بنیادی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
انہوں نے امتحانی مرکز میں تمام ضروری سہولیات کی مؤثر دستیابی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امتحانی عمل کو شفاف اور پرامن بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ مکمل طور پر متحرک ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ طلبہ کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے تاکہ وہ بغیر کسی دباؤ کے امتحانات دے سکیں۔