7
ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی گجرات نورالعین اور سٹیزن ویلفیئر سوسائٹی کھاریاں کی نمائندہ مس عروسہ نے ٹی ایچ کیو اسپتال کھاریاں میں مفت ڈائیلاسز سنٹر کے قیام کے لیے مفاہمتی یادداشت (MOU) پر دستخط کیے۔
اس معاہدے کے تحت ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی گجرات اسپتال کے لیے بنیادی ڈھانچہ، ہیومن ریسورس اور یوٹیلیٹیز کے اخراجات برداشت کرے گی، جبکہ سٹیزن ویلفیئر سوسائٹی کھاریاں پانچ ڈائیلاسز مشینیں فراہم کرے گی اور ان کے آپریشنل اخراجات بھی سوسائٹی اٹھائے گی۔
تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ ذوالفقار احمد، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عطاء المنعم اور دیگر متعلقہ افسران نے بھی شرکت کی۔
