کھاریاں: موہری روڈ میں تالاب میں نہاتے ہوئے 4 بچے ڈوب کر جاں بحق

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کھاریاں: تحصیل کھاریاں کے نواحی گاؤں موہری میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں تالاب میں نہاتے ہوئے چار بچے ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق، واقعہ اس وقت پیش آیا جب گاؤں موہری کے قریب بھینسیں چرانے والے پانچ بچوں نے قریبی تالاب میں نہانے کے لیے چھلانگ لگائی۔ پانی کی گہرائی زیادہ ہونے کی وجہ سے چار بچے ڈوب گئے، جب کہ پانچواں بچہ کسی طرح باہر نکل آیا اور گھر جا کر اطلاع دی۔

latest urdu news

اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی، تاہم اس سے پہلے مقامی افراد نے دو بچوں (عمر 9 اور 13 سال) کی لاشیں نکال لی تھیں۔ باقی دو بھائیوں (عمر 14 اور 16 سال) کی لاشیں ریسکیو اہلکاروں نے نکالیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق تالاب کی گہرائی 8 فٹ سے زائد تھی، جو اس حادثے کا سبب بنی۔ واقعے کے بعد علاقے کی فضا سوگوار ہو گئی۔ اہل علاقہ نے مطالبہ کیا ہے کہ تالابوں کے گرد حفاظتی اقدامات اور انتباہی بورڈز نصب کیے جائیں تاکہ آئندہ ایسے سانحات سے بچا جا سکے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter