عالم پور گوندلاں کے رہائشی فیصل نواز پر قاتلانہ حملہ،زخمی حالت میں ہسپتال منتقل

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

تھانہ صدر کھاریاں کے علاقہ موضع عالم پور گوندلاں کا رہائشی فیصل نواز اور اُس کا بھانجا محمدعمیر اپنے گاؤں کے قبرستان میں اپنی عزیزہ کی قبر پر فاتحہ خوانی گئے ہوئے تھے کہ اُن کے پیچھے 2نامعلوم موٹرسائیکل سوار آگئے، قبرستان میں داخل ہوکر فیصل نواز سے تلخ کلامی کرنے لگے کہ اس اثنا میں ملزمان نے پسٹل نکال لئے اور قتل کی نیت سے سیدھی فائرنگ کردی، ایک فائر فیصل نواز کی ٹانگ پر لگا جس سے وہ مضروب ہو کر گر پڑا اور ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے موٹرسائیکل پر فرار ہو گئے۔

latest urdu news

ایف آئی آر کے مطابق یہ سارا وقوعہ سلیمان ہارون ریاست، ثقلین ریاست گجر سکنہ روپوال رنگڑاں کی ایما مشورہ سے کیا گیا ہے۔

وجہ عناد یہ ہے کہ مسمی فیصل نواز نے ثقلین ریاست کی بیوی سے شادی کی ہے جس کی رنجش پر یہ وقوعہ سرزد ہوا۔

مضروب فیصل نواز کا کہنا ہے کہ ملزمان اس سے قبل بھی مجھ پر میرے گھر میں حملہ کر چکے ہیں۔

مقامی پولیس نے 2نامعلوم جبکہ 2ایماء مشورہ کے نامزد ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے گرفتاری کیلئے تحرک شروع کردیا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter