کھاریاں: اسسٹنٹ کمشنر کا اراضی ریکارڈ سنٹر کا دورہ، سروس ڈیلیوری اور عوامی سہولیات کا جائزہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں احمد شیر نے اراضی ریکارڈ سنٹر کھاریاں کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے سنٹر میں سروس ڈیلیوری، عوامی سہولیات اور عملے کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا۔

latest urdu news

دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر نے وہاں موجود شہریوں کی شکایات اور فیڈ بیک سُنا، جبکہ اراضی ریکارڈ سنٹر میں دی جانے والی سہولیات کے معیار کا بھی جائزہ لیا گیا۔

ترجمان کے مطابق، KMI’s کی پیش رفت مقررہ اہداف کے مطابق رہی، اور سروس ڈیلیوری کے عمل کو مزید مؤثر بنانے کے لیے عملے کو ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔

کھاریاں: دھوریہ کے قریب فائرنگ، موٹر سائیکل سوار فیضان زخمی

اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں احمد شیر نے واضح کیا کہ عوام کو بروقت اور شفاف خدمات کی فراہمی حکومت کی ترجیح ہے، اور اس سلسلے میں اراضی ریکارڈ سنٹر کے نظام کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter