کھاریاں: سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کرنے والے 3 ملزمان گرفتار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

گجرات: تھانہ صدر کھاریاں پولیس نے سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کرنے والے تین ملزمان کو گرفتار کر کے دو عدد ناجائز رائفلیں برآمد کر لیں۔ کارروائی ڈی پی او گجرات رانا عمر فاروق کی خصوصی ہدایت پر کی گئی۔

latest urdu news

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ صدر کھاریاں سب انسپکٹر محمد اسلم ہنجراہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزمان حسنین مبارک، عامر سہیل اور سانول کو گرفتار کیا۔ تینوں ملزمان سوشل میڈیا پر ہوائی فائرنگ کی ویڈیوز اپ لوڈ کر کے خوف و ہراس پھیلا رہے تھے۔

پولیس کے مطابق ویڈیوز سامنے آتے ہی جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کیا گیا اور فوری طور پر گرفتار کر لیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے دو عدد ناجائز رائفلیں (کلاشنکوف اور رائفل 244 بور بمعہ روند) برآمد کی گئیں۔

پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

اس موقع پر ڈی پی او گجرات رانا عمر فاروق نے واضح کیا کہ ضلع میں اسلحہ کی نمائش، ہوائی فائرنگ اور قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ایسے عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter