35
گجرات: تھانہ صدر کھاریاں پولیس نے جنڈانوالہ میں چل پھر کر منشیات فروخت کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق نعمان افضل اعوان ساکن مرالہ کو اس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ علاقے میں منشیات کی ترسیل میں مصروف تھا۔
ملزم کے قبضے سے ایک کلو 220 گرام چرس برآمد ہوئی ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔