جلالپور جٹاں اور شیخ پور سے دو رکشے چوری، پولیس نے مقدمات درج کر لیے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

گجرات: شہر میں چوری کی وارداتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ حالیہ واقعات میں جلالپور جٹاں اور شیخ پور سے دو رکشے نامعلوم چور چرا کر لے گئے۔

پہلا واقعہ جلالپور جٹاں کے چوپالہ اسٹینڈ پر پیش آیا، جہاں محلہ کھوکھراں کے رہائشی شہری کا رکشہ چوری کر لیا گیا۔ دوسرا واقعہ شیخ پور کی جنازہ گاہ کے باہر پیش آیا، جہاں گلانوالہ کے رہائشی کا رکشہ نامعلوم چور لے اُڑے۔

latest urdu news

دونوں وارداتوں کی اطلاع پر تھانہ سٹی جلالپور جٹاں اور تھانہ صدر گجرات نے الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ شہریوں نے پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ چوروں کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے تاکہ بڑھتی ہوئی چوری کی وارداتوں پر قابو پایا جا سکے۔

یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں گجرات میں نہ صرف موٹر سائیکل، بلکہ رکشہ چوری کی وارداتوں میں بھی نمایاں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جس سے محنت کش طبقہ سب سے زیادہ متاثر ہو رہا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter