30
جلال پور جٹاں کی فیصل کالونی میں ایک انوکھی واردات پیش آئی، جہاں ایک راہزن نے نوجوان کی آنکھوں میں مٹی ڈال کر اس سے موبائل فون چھین لیا۔
متاثرہ نوجوان افتخار احمد گلی میں موبائل فون استعمال کر رہا تھا کہ اچانک ایک غیر مسلح ملزم نے قریب آ کر اس کی آنکھوں میں مٹی پھینکی، موبائل فون چھینا اور موقع سے فرار ہو گیا۔
واردات کے بعد افتخار احمد نے تھانہ سٹی جلال پور جٹاں میں رپورٹ درج کرائی، جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔
مقامی افراد نے اس غیر معمولی واردات پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ملزم کو جلد از جلد گرفتار کر کے متاثرہ شخص کو انصاف فراہم کیا جائے۔