جلالپور جٹاں: 28 سالہ نوجوان کو ٹانگ میں گولی مار کر زخمی کر دیا گیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

میونوال روڈ پر فائرنگ، وقاص افضل نامی نوجوان ٹانگ میں گولی لگنے سے شدید زخمی، پولیس تحقیقات میں مصروف

گجرات کے نواحی علاقے جلالپور جٹاں میں میونوال روڈ پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں 28 سالہ نوجوان شدید زخمی ہو گیا۔

latest urdu news

تفصیلات کے مطابق وقاص افضل ولد افضل حسین، ساکن حاجی پورہ، کسی کام سے جا رہا تھا کہ اچانک موٹر سائیکل پر سوار مسلح ملزمان نے اس پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں وقاص افضل کو ٹانگ پر گولی لگی، جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔

زخمی نوجوان کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے مقامی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ واردات کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔

پولیس تھانہ جلالپور جٹاں نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ ذاتی رنجش یا پرانی دشمنی کا نتیجہ ہو سکتا ہے، تاہم حتمی حقائق تفتیش مکمل ہونے پر سامنے آئیں گے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter