بینک کسٹمرز کے اصلی سونے کی جگہ جعلی سونا رکھنے کا گینگ گرفتار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایف آئی اے گوجرانوالہ زون نے بینک کسٹمرز کے اصلی سونے کی جگہ جعلی سونا رکھنے والے گینگ کے ماسٹر مائنڈ ثاقب علی کو گجرات سے گرفتار کر لیا ہے۔

latest urdu news

ابتدائی تفتیش کے مطابق ثاقب علی نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر کروڑوں روپے مالیت کا سونا خوردبرد کیا اور اصلی سونے کو جعلی سونے سے تبدیل کیا۔

ملزم مجموعی طور پر 21 کروڑ 50 لاکھ روپے مالیت کے سونے کی چوری میں ملوث ہے اور اس کے خلاف چار مقدمات درج ہیں۔

ثاقب علی کئی ہفتوں سے روپوش تھا اور اس کی گرفتاری کے لیے متعدد چھاپے مارے گئے تھے۔

نیشنل بینک گجرات زون میں کروڑوں کا سونا خرد برد، 6 اہلکار گرفتار

گرفتاری جدید تکنیکی وسائل کے ذریعے عمل میں آئی ہے اور اس وقت ملزم سے تفتیش جاری ہے۔

ایف آئی اے نے دیگر ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے اور خصوصی ٹیمیں تشکیل دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔

ترجمان ایف آئی اے نے کہا کہ ملزمان کو قانون کے مطابق سخت سزائیں دی جائیں گی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter