گجرات چیمبر آف کامرس میں انڈونیشین سفارتکار کی آمد، دو طرفہ تجارت بڑھانے پر زور

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

گجرات: گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں صدر چیمبر احمد حسن کی زیر صدارت ایک اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، جس میں انڈونیشیا سفارتخانے کے تھرڈ سیکرٹری ازلشیہ آ ر مرازا نے خصوصی شرکت کی۔ ملاقات کا مقصد پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان تجارتی تعلقات کو فروغ دینا اور ایکسپورٹ میں اضافے کے امکانات کا جائزہ لینا تھا۔

latest urdu news

اس موقع پر سینئر نائب صدر اکرام افضل بٹ، عباس بٹ، عاکف سعید، مرزا اویس عرفان، محمد عمران، عابد حسین، مہر عبد الرحمن، عمران عباس، سلمان بٹ، نعمان احمد، رانا محمد بلال، حاجی غلام محی الدین سمیت ایگزیکٹو ممبران اور سابق صدور سکندر اشفاق رضی، ثوبان ظہیر بٹ بھی موجود تھے، جبکہ سیکرٹری جنرل محمد عثمان مظفر اور ایمبیسی اسٹاف قرۃ العین نے بھی شرکت کی۔

صدر گجرات چیمبر احمد حسن نے مہمان وفد کو چیمبر میں خوش آمدید کہا اور گجرات کی صنعت، تجارتی سرگرمیوں اور چیمبر کی خدمات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے ون ونڈو سہولت سینٹر اور وومن انکلیو پراجیکٹ جیسے اہم اقدامات سے بھی آگاہ کیا، اور بتایا کہ گجرات چیمبر کا شمار پاکستان کے سرفہرست دس چیمبرز میں ہوتا ہے۔

صدر چیمبر نے پاکستان اور انڈونیشیا کے تجارتی عدم توازن پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان کی انڈونیشیا کو برآمدات 574 ملین ڈالر جبکہ درآمدات 6 بلین ڈالر ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس فرق کو کم کرنے کے لیے گجرات چیمبر کوششیں کر رہا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ پاکستانی مصنوعات انڈونیشیا بھیجی جا سکیں۔

انہوں نے کہا کہ گجرات چیمبر بیرونِ ملک وفود لے کر جاتا ہے تاکہ پاکستانی کاروباری برادری کو عالمی مارکیٹس تک رسائی دی جا سکے۔ انڈونیشیا کے ساتھ دوطرفہ تعاون بڑھانے کے لیے انہوں نے مشترکہ تجارتی سرگرمیوں، نمائشوں اور وفود کے تبادلے کی تجویز بھی دی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter