سرائے عالمگیر میں غیر قانونی منی پٹرول پمپس اور ڈیکینٹنگ ایجنسی سیل

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسسٹنٹ کمشنر سرائے عالمگیر فاروق اعظم نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے تین غیر قانونی منی پٹرول پمپس اور ایک ڈیکینٹنگ ایجنسی کو سیل کر دیا۔ یہ اقدام شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے اور غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف جاری مہم کا حصہ ہے۔

کارروائی کے دوران اسسٹنٹ کمشنر نے واضح کیا کہ بغیر اجازت اور حفاظتی اقدامات کے چلنے والے پٹرول پمپس اور گیس ری فلنگ پوائنٹس نہ صرف قانون کی خلاف ورزی ہیں بلکہ انسانی جانوں کے لیے شدید خطرہ بھی بن چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔

latest urdu news

فاروق اعظم نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ علاقے میں موجود تمام غیر قانونی ایندھن فروخت مراکز کی فوری نشاندہی کی جائے اور ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ کسی بھی ممکنہ حادثے سے بروقت بچا جا سکے۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عوام کے تحفظ کے لیے بلا تفریق کارروائیاں جاری رہیں گی اور قانون شکن عناصر کو کسی صورت رعایت نہیں دی جائے گی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter