بھارت کو جنگ کا شوق ہے تو پورا کر لے، قوم اور فوج تیار ہے: چوہدری نصیر عباس سدھو

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سینئر سیاستدان اور عوامی نمائندہ چوہدری نصیر عباس سدھو نے بجاڑوالہ میں ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ پاکستان کی قوم اور افواج ہر قسم کی بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے مکمل تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ "اگر بھارت کو جنگ کا شوق ہے تو وہ پورا کر لے، ہم نہ صرف جاگ رہے ہیں بلکہ ہر محاذ پر بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔” ان کا کہنا تھا کہ قوم متحد ہے اور افواج پاکستان ہر طرح کے حالات سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں۔

latest urdu news

اجتماع سے خطاب میں چوہدری نصیر عباس نے اپنے حلقے میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر بھی روشنی ڈالی۔ ان کا کہنا تھا کہ حلقے میں کروڑوں روپے کے فنڈز سے ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں جن میں کسی قسم کی سیاسی وابستگی یا تفریق کو دخل نہیں دیا جا رہا۔

انہوں نے کہا: "ہمیشہ سیاست سے بالا تر ہو کر اور میرٹ کو مدِنظر رکھتے ہوئے عوامی خدمت کی ہے۔ کرپشن اور کمیشن کلچر کی ہمیشہ حوصلہ شکنی کی ہے اور یہ سلسلہ جاری رہے گا۔”

چوہدری نصیر نے عوام پر زور دیا کہ وہ ترقیاتی منصوبوں کے نگران بنیں اور اگر کسی بھی جگہ شکایت ہو تو فوری طور پر نوٹس لیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ شفافیت اور خدمت کا یہی معیار ترقی کی ضمانت ہے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter