حارث رؤف ہمارا فخر ہے، ایک میچ کی کارکردگی سے عظمت کم نہیں ہوتی، عابد رضا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما چوہدری عابد رضا کوٹلہ نے ایشیا کپ 2025 کے فائنل میں پاکستان کی شکست اور خاص طور پر فاسٹ باؤلر حارث رؤف کی کارکردگی پر ہونے والی تنقید پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کا غم و غصہ اپنی جگہ بجا ہے، لیکن ہمیں مشکل وقت میں اپنے کھلاڑیوں کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔

latest urdu news

انہوں نے کہا کہ گزشتہ میچ میں "6-0” کا اشارہ کر کے حارث رؤف نے بھارتی ٹیم کی کمزور یادداشت کو چیلنج کیا، جو بظاہر ان کے لیے ناقابلِ برداشت ثابت ہوا۔ یہی وجہ ہے کہ فائنل میچ میں بھارتی بیٹنگ نے انہیں خاص طور پر نشانہ بنایا۔ بدقسمتی سے وہ دن ہمارے حق میں نہ رہا، لیکن ایک میچ کی کارکردگی کسی کھلاڑی کی عظمت کو کم نہیں کر سکتی۔

چوہدری عابد رضا کا کہنا تھا کہ حارث رؤف ہمارا فخر ہے، اور اس وقت پوری قوم کو اسے اعتماد دینے کی ضرورت ہے، نہ کہ مایوسی میں تنقید کا نشانہ بنانے کی۔

"قوموں کی عظمت صرف جیتنے سے نہیں بلکہ اپنے سپاہیوں کے ساتھ کھڑے ہونے سے بنتی ہے،” انہوں نے کہا۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ جزبات میں آکر منفی رویہ نہ اپنائیں، بلکہ اپنے قومی ہیروز کا حوصلہ بڑھائیں، تاکہ وہ دوبارہ پوری قوت سے ملک کی نمائندگی کر سکیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter