9
گجرات کے علاقے محلہ چاہ بھنڈر میں نوسر باز خواتین نے گھریلو خاتون کو دم کرنے کے بہانے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات سے محروم کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق متاثرہ خاتون نجمہ سلطانہ کے گھر اس کی سابقہ ملازمہ شاہین، جو کہ تمبل چوک کی رہائشی ہے، دو نامعلوم خواتین کے ہمراہ آئی۔ خواتین نے باتوں باتوں میں دم کرنے کے بہانے متاثرہ خاتون کو الجھا دیا اور چالاکی سے زیورات چوری کر کے فرار ہو گئیں۔
متاثرہ خاتون کے مطابق چوری ہونے والے زیورات کی مالیت لاکھوں روپے ہے۔ واقعے کی اطلاع پر پولیس تھانہ بی ڈویژن گجرات نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
گجرات: نومولود بچی کو ریت میں دفنانے کا دل دہلا دینے والا واقعہ
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمہ شاہین اور اس کی ساتھی خواتین کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، جلد ہی انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔