گجرات: خاتون کو ڈنڈوں سے پیٹ کر قتل کر دیا گیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

گجرات میں زمین کے تنازع پر خاتون پر بہیمانہ تشدد، ہسپتال میں دم توڑ گئی

گجرات کی رہائشی 34 سالہ خاتون ملکہ بی بی کو مبینہ طور پر زمین کے تنازع پر بے رحمی سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

latest urdu news

ریلوے روڈ کے علاقے میں ملزمان ارشد، قیصر گوگا، ناصر اقبال و دیگر نے خاتون کو ڈنڈوں، سوٹوں اور اسلحے کے بٹ سے مارا۔

خاتون کو شدید زخمی حالت میں عزیز بھٹی شہید ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ جانبر نہ ہو سکیں۔

تھانہ اے ڈویژن میں مقتولہ کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

واقعے میں جاوید اقبال ماجرہ کو بھی مشورہ دینے والے ملزم کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter