تھانہ کڑیانوالہ کے علاقہ حاجیوالہ کے قریب پولیس کے مطابق، 15 سنگین مقدمات میں مطلوب ملزم محمد سجاد ولد محمد خاں، ساکن ملک پور مرزا، اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کا شکار ہو کر ہلاک ہو گیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق، تین موٹرسائیکل سواروں کو مشکوک دیکھ کر پولیس نے انہیں رکنے کا اشارہ کیا، جس پر موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ شروع کر دی۔ فائرنگ کے دوران ایک ملزم زخمی حالت میں پکڑا گیا، جس کی شناخت بعد میں محمد سجاد کے نام سے ہوئی۔
زخمی ملزم کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا، لیکن وہ زخموں کی شدت کے باعث جانبر نہ ہو سکا۔ باقی ملزمان موٹرسائیکل پر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
ترجمان پولیس کے مطابق، محمد سجاد متعدد سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث تھا اور فرار ہونے والے دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔
