گجرات: خطرناک اشتہاری ملزم مدثر علی گرفتار، اسلحہ بھی برآمد

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈی پی او گجرات رانا عمر فاروق کی قیادت میں جرائم پیشہ عناصر اور اشتہاری مجرمان کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران ایک اہم کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق سنگین مقدمات میں مطلوب خطرناک ملزم مدثر علی ولد مہدی خان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

latest urdu news

تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی کھاریاں سرکل شاہد محمود کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ ڈنگہ ایس آئی محمد اسلم نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کی۔ پولیس نے پیشہ ورانہ مہارت اور جدید سائنسی ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کا سراغ لگایا اور اسے گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم تھانہ ڈنگہ میں درج قتل کے مقدمات نمبر 781/24 اور 217/25 سمیت اقدام قتل اور پولیس مقابلہ جیسے سنگین جرائم میں مطلوب تھا۔ مزید برآں، ملزم پر 2 مارچ 2025 کو میانہ چک کے قریب ساتھیوں کے ہمراہ ایک گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر کے چھ افراد کو قتل کرنے کا الزام بھی ہے، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔

گرفتاری کے دوران ملزم کے قبضے سے دونوں قتل کے مقدمات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا، جس میں کلاشنکوف رائفل اور 7 ایم ایم رائفل شامل ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اسلحے کو فرانزک جانچ کے لیے بھجوا دیا گیا ہے تاکہ شواہد کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔

گجرات میں فرنیچر کے کارخانہ میں آگ، ریسکیو 1122 کی بروقت کارروائی سے قابو

ڈی پی او گجرات نے کارروائی میں حصہ لینے والی پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے اور اس کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter