گجرات: سبزی و فروٹ منڈی کی پارکنگ کا ٹھیکہ 65.46 لاکھ میں نیلام

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

گجرات میں مارکیٹ کمیٹی کے زیرِ اہتمام پارکنگ اور سبزی و پھل ریٹ لسٹ کی نیلامی، پارکنگ کا ٹھیکہ 46.65 لاکھ اور ریٹ لسٹ تقسیم کا ٹھیکہ 82.25 لاکھ میں نیلام، اطلاق یکم جولائی 2025 سے ہوگا۔

latest urdu news

گجرات، سبزی و فروٹ منڈی گجرات کے دو بڑے انتظامی ٹھیکےپارکنگ اور ریٹ لسٹ تقسیم — سالانہ بنیاد پر نیلام کر دیے گئے۔ پارکنگ فیس کا ٹھیکہ مارکیٹ کمیٹی کی زیر نگرانی ڈپٹی کمشنر آفس گجرات میں نیلام ہوا، جس کی صدارت نیلام کمیٹی کے چیئرمین اے ڈی سی آر جی نے کی، جبکہ ممبران میں زراعت آفیسر، ایڈمنسٹریٹر مارکیٹ کمیٹی اور کنوینر سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی شامل تھے۔

اس نیلامی میں چھ امیدواروں نے حصہ لیا، جس میں پارکنگ کا سالانہ ٹھیکہ 46 لاکھ 65 ہزار روپے میں ظہیر شاہ کے نام رہا۔

دوسری جانب، سبزی و پھل کی ریٹ لسٹ کی تقسیم کا ٹھیکہ اسسٹنٹ کمشنر گجرات کے دفتر میں نیلام ہوا، جہاں آٹھ افراد نے نیلامی میں حصہ لیا۔ یہ ٹھیکہ 82 لاکھ 25 ہزار روپے میں نیلام ہوا۔

دونوں ٹھیکوں کا اطلاق یکم جولائی 2025 سے ہوگا اور اس پر شیڈول ریٹ کے مطابق فیس وصول کی جائے گی۔ ایڈمنسٹریٹر مارکیٹ کمیٹی گجرات، راؤ عمران کے مطابق دونوں ٹھیکے مکمل طور پر قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے نیلام کیے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ مارکیٹ کمیٹی گجرات ہر سال نیلامیاں کرتی ہے تاکہ منڈی کی آمدنی اور نظم و نسق کو بہتر انداز میں چلایا جا سکے۔ ان نیلامیوں کا مقصد شفافیت کو فروغ دینا اور بلدیاتی نظام میں بہتری لانا ہوتا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter