لاہور کے بعد گجرات پہلا ضلع، خصوصی بچوں کے اسکول کو نئی بس فراہم

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ضلع گجرات میں خصوصی بچوں کی سہولت کے لیے ایک اہم اقدام اٹھایا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نور العین قریشی کی کاوشوں سے وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے خصوصی بچوں کے لیے نئی بس فراہم کی گئی، جو گورنمنٹ ڈیف اینڈ ڈیفیکٹو ہائی اسکول فار بوائز نارووالی کے طلبہ کے لیے مختص کی گئی ہے۔

latest urdu news

ضلعی انتظامیہ کے مطابق یہ بس باقاعدہ طور پر اساتذہ اور طلبہ کے حوالے کر دی گئی ہے تاکہ خصوصی بچوں کو تعلیمی ادارے تک آنے جانے میں آسانی ہو سکے۔ اس اقدام کو خصوصی تعلیم کے شعبے میں ایک مثبت پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

اس موقع پر خصوصی بچوں کے وفد نے ڈپٹی کمشنر آفس کا دورہ کیا اور ڈپٹی کمشنر نورالعین قریشی کا شکریہ ادا کیا۔ وفد نے انہیں گریڈ 19 میں ترقی پر مبارکباد بھی پیش کی۔

گجرات میں گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹس کا اجرا شروع، شفافیت کی جانب اہم قدم

تقریب میں ڈپٹی ڈائریکٹر اسپیشل ایجوکیشن شیراز چیمہ، پرنسپل مسز مِسباح کوثر، فوکل پرسن مِسباح رانی اور پرنسپل مس خجستہ سمیت مختلف میل و فی میل خصوصی تعلیمی اداروں کے طلبہ بھی شریک ہوئے۔ شرکاء نے خصوصی بچوں کے لیے ٹرانسپورٹ کی فراہمی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کی کوششوں کو سراہا۔

شیئر کریں:

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter