گجرات سے 6 مزیدموٹر سائیکل چوری

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

گجرات میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں دھڑلے سے جاری ہیں۔

latest urdu news

گجرات میں موٹر سائیکل چوری کی مزید وارداتوں میں عزیز بھٹی شہید اسپتال، کچہری روڈ، ریلوے روڈ اور کھاریاں سے 6 موٹر سائیکل چوری کر لیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق، عزیز بھٹی شہید اسپتال سے ڈاکٹر داؤد کی موٹر سائیکل چوری کر لی گئی۔ گجرات کچہری کے احاطے سے منڈی بہاؤالدین کے رہائشی کی موٹر سائیکل چوری ہوئی۔

گاؤں پلاہوڑی کے اتوار بازار سے ملکہ کے رہائشی کی موٹر سائیکل غائب ہو گئی۔ ڈوگہ کالونی کھاریاں سے ایک اور موٹر سائیکل چوری کا واقعہ رپورٹ ہوا۔

ریلوے روڈ سے گھر کے باہر سے نامعلوم چور موٹر سائیکل چرا لے گئے، جبکہ ٹبی بھوسہ کے دربار سے سیالکوٹ کے رہائشی کی موٹر سائیکل چوری ہو گئی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter