دھیرکے کے قریب ڈاکوؤں کا شہری پر حملہ، موٹر سائیکل، نقدی اور موبائل چھین لیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

گجرات کے نواحی علاقے دھیرکے کے قریب جی ٹی روڈ پر مسلح ڈاکوؤں نے ایک اور واردات کے دوران قلعہ دار کے رہائشی عمر احسان کو گن پوائنٹ پر لوٹ لیا۔

واردات کے دوران ڈاکو شہری سے موٹر سائیکل، موبائل فون اور ہزاروں روپے نقدی چھین کر موقع سے فرار ہوگئے۔

latest urdu news

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ صدر موقع پر پہنچی اور متاثرہ شہری کے بیان پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی تلاش کے لیے قریبی علاقوں کی سی سی ٹی وی فوٹیجز اور شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔

گجرات: ادھار سگریٹ نہ دینے پر فائرنگ، دکاندار قتل

شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ جی ٹی روڈ اور گرد و نواح میں پولیس گشت بڑھایا جائے تاکہ بڑھتے ہوئے جرائم پر قابو پایا جا سکے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter