4
گجرات، گاؤں منڈ سے تعلق رکھنے والے ایک محنت کش کا رکشہ تمبل چوک سے نامعلوم چور چرا کر لے گئے، متاثرہ شہری نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی، جس پر تھانہ بی ڈویژن پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔
رکشہ چوری کی یہ واردات اس وقت پیش آئی جب محنت کش اپنی روزی کے لیے معمول کے مطابق رکشہ لے کر نکلا اور تمبل چوک کے قریب کسی ضروری کام کے سلسلے میں مختصر وقفے کے لیے رکا، اسی دوران نامعلوم ملزمان موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے رکشہ چرا کر فرار ہو گئے۔
متاثرہ شہری کا کہنا ہے کہ وہ اسی رکشے کے ذریعے اپنے بچوں کا پیٹ پالتا تھا اور اس رکشے کی چوری سے اس کی روزی مکمل طور پر متاثر ہو گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے، جلد ہی چوروں کو گرفتار کر لیا جائے گا۔
تاہم شہری حلقوں کا مطالبہ ہے کہ پولیس ان وارداتوں کے خلاف مؤثر کارروائی کرے تاکہ محنت کشوں کا روزگار محفوظ رہ سکے۔