گجرات: قمر سیالوی روڈ اور ملحقہ علاقے سیلابی پانی کی زد میں، گندہ نالہ وبائی خطرے کا باعث بننے لگا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

گجرات میں حالیہ بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث قمر سیالوی روڈ اور اس سے ملحقہ محلے شفیع آباد، گلبرگ کالونی، شاہ حسین، رنگ پورہ ٹبہ، اللہ لوک کالونی اور علی پورہ روڈ شدید متاثر ہوئے ہیں۔ ان علاقوں میں سیلابی پانی کے ساتھ ساتھ سیوریج کا گندہ پانی بھی گھروں میں داخل ہو چکا ہے۔

latest urdu news

ان علاقوں سے گزرنے والا گندہ نالہ پہلے ہی ناقص نکاسی کی وجہ سے خطرناک صورت اختیار کر چکا تھا، جس نے بارش کے پانی کے ساتھ مل کر گھروں اور گلیوں میں تعفن اور وبائی خطرات کو جنم دے دیا ہے۔ متاثرہ گھروں میں بدبودار پانی جمع ہونے کے باعث بیماریاں پھیلنے کا شدید خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے سیلابی پانی نکالنے کی رفتار سست ہے، جس کی وجہ سے متاثرین کو بدترین حالات کا سامنا ہے۔ مقامی افراد نے ریسکیو اور میونسپل حکام سے اپیل کی ہے کہ ان علاقوں کو فوری طور پر کلئیر کیا جائے تاکہ صحت عامہ کا بحران نہ پیدا ہو۔

گجرات میں اربن فلڈ کے متاثرین کی مدد کرتے نوجوان کرنٹ لگنے سے جاں بحق

متاثرہ علاقوں میں صفائی، جراثیم کش اسپرے اور نکاسی آب کے فوری انتظامات نہ کیے گئے تو صورتحال مزید خطرناک ہو سکتی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter