گجرات: پولیس لائن میں افسران و ملازمان کے لیے عوام دوست پولیسنگ ورکشاپ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پولیس لائن گجرات میں پولیس افسران اور ملازمان کی پیشہ ورانہ استعداد کار بڑھانے، عوام سے بہتر رویّے کے فروغ اور کونسلنگ کے لیے ایک خصوصی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ ورکشاپ میں ڈی پی او گجرات رانا عمر فاروق نے خصوصی شرکت کی اور شرکاء کو عوام دوست پولیسنگ کے اصولوں پر تفصیلی لیکچر دیا۔

latest urdu news

ڈی پی او گجرات نے کہا کہ تھانوں، چوکیات، دفاتر اور پولیس خدمت مراکز میں ڈیوٹی کے دوران ہر فرد کے ساتھ شائستگی، تحمل اور احترام کے ساتھ پیش آنا پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔ انہوں نے افسران و جوانوں کو ہدایت دی کہ گفتگو کا آغاز ہمیشہ سلام سے کریں اور اختتام پر شکریہ یا مہربانی جیسے الفاظ استعمال کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کو “آپ، جناب، محترم” جیسے القابات سے مخاطب کیا جائے، جبکہ خواتین کو ماں جی، بہن یا آپی جی کہہ کر عزت کے ساتھ پکارا جائے۔ آنے والے سائلین کو باعزت انداز میں بیٹھنے کا انتظام کریں، چائے یا پانی کی پیشکش کریں، ان کی بات توجہ سے سنیں اور مسائل کو سمجھنے کی کوشش کریں۔

ڈی پی او گجرات رانا عمر فاروق نے چوکی ڈھل بنگش کی نئی عمارت کا افتتاح کر دیا

رانا عمر فاروق نے کہا کہ عوام کی بہتر رہنمائی اور اپنے پیشہ وارانہ رویے کو مضبوط بنانا نہ صرف پولیس کی ذمہ داری ہے بلکہ عوام کے اعتماد کی بنیاد بھی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایک مہذب، خوش اخلاق اور مددگار پولیس ہی عوام کے دل جیت سکتی ہے اور یہی عوامی اعتماد قائم رکھنے کا سب سے اہم عنصر ہے۔

ورکشاپ کے دوران پولیس افسران و ملازمان نے مختلف عملی مشقوں اور رول پلے کے ذریعے عوام دوست پولیسنگ کے اصول سیکھے اور یہ عہد کیا کہ ڈیوٹی کے دوران ہر شہری کے ساتھ عزت، شائستگی اور پیشہ وارانہ رویے کے ساتھ پیش آئیں گے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter