گجرات: پولیس مقابلے میں گھر میں ڈکیتی کے دو خطرناک ملزمان زخمی حالت میں گرفتار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ضلع گجرات کے علاقے سرائے عالمگیر میں گھر میں ڈکیتی کی واردات میں ملوث دو ملزمان کو سی سی ڈی گجرات پولیس نے گزشتہ شب دو علیحدہ پولیس مقابلوں کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔

ذرائع کے مطابق، چند روز قبل شہری امجد محمود ولد محمد خالق کے گھر میں ڈکیتی کی سنگین واردات پیش آئی تھی، جس کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کیں۔ تفتیش کے دوران یہ انکشاف ہوا کہ واردات میں ملوث افراد حبیب الرحمن اور ساجد سلیمان تھے۔

latest urdu news

سی سی ڈی گجرات کی ٹیم نے ملزمان کا سراغ لگاتے ہوئے کارروائی کی۔ دونوں ملزمان پولیس کے ساتھ مقابلے کے دوران اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوئے، جنہیں موقع پر گرفتار کر کے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق، گرفتار ملزمان کا مجرمانہ ریکارڈ پہلے سے موجود ہے اور وہ ماضی میں بھی گھر میں ڈکیتی سمیت دیگر سنگین جرائم میں جیل جا چکے ہیں۔ دونوں مقابلوں کی الگ الگ ایف آئی آرز متعلقہ تھانے میں درج کر لی گئی ہیں، جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے مزید وارداتوں کے بارے میں اہم معلومات حاصل ہونے کی توقع ہے، اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کارروائی جاری رکھی جائے گی

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter