گجرات پولیس کی کڑیانوالہ میں ناجائز اسلحہ کے خلاف بڑی کارروائی، 5 ملزمان گرفتار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

گجرات پولیس نے تھانہ کڑیانوالہ کے علاقے میں ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف مؤثر کارروائی کرتے ہوئے 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے 30 بور کے 5 عدد ناجائز پسٹل برآمد کیے گئے۔

latest urdu news

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات رانا عمر فاروق کے احکامات کی روشنی میں ضلع بھر میں ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اسی سلسلے میں ڈی ایس پی صدر سرکل رائے سرفراز یوسف کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ کڑیانوالہ منیر حسین (SI) نے پولیس ٹیم کے ہمراہ مختلف مقامات پر خصوصی ناکہ بندی اور ہولڈ اپ پوائنٹس قائم کیے۔

دورانِ چیکنگ پولیس نے پانچ افراد کو گرفتار کیا جن میں محمد فقیریا ولد احمد خان، محمد شفیق ولد محمد رفیق، غلام عباس ولد محمد اصغر، عمران عرف مانا ولد جگا اور محمد اصغر ولد محمد نواز شامل ہیں۔ تمام ملزمان کا تعلق مختلف علاقوں سے بتایا گیا ہے جبکہ وہ اس وقت کڑیانوالہ میں مقیم تھے۔

پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ گجرات پولیس کے ترجمان کے مطابق شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter