گجرات میں پولیس مقابلہ، فائرنگ کے تبادلے میں کانسٹیبل شہید، ایک ڈاکو ہلاک

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

گجرات میں نامعلوم ڈاکوؤں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں پولیس کا ایک جوان شہید ہو گیا۔ پولیس کے مطابق شہید ہونے والے کنسٹیبل مرزا عمر آفتاب Punjab Police میں خدمات انجام دے رہے تھے اور تھانہ کڑیانوالہ کی چوکی جلالپور صوبتیاں میں تعینات تھے۔

latest urdu news

واقعہ صدر سرکل کے علاقے بہوچھ، ڈوئیاں روڈ کے قریب پیش آیا، جہاں دو موٹر سائیکل سوار ڈاکو ایک فیملی سے طلائی زیورات اور نقدی لوٹ کر فرار ہو رہے تھے۔ متاثرہ خاندان کی نشاندہی پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کا تعاقب شروع کیا۔

پولیس پارٹی جیسے ہی ڈاکوؤں کے قریب پہنچی تو ملزمان نے سیدھی فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس نے بھی تعاقب جاری رکھا اور موضع ڈوئیاں کے قریب مقابلہ شدت اختیار کر گیا۔ اس دوران ملزمان نے سڑک کی اوٹ لے کر فائرنگ جاری رکھی، جبکہ پولیس اہلکاروں نے بھی اپنی پوزیشن سنبھال لی۔

فائرنگ کے دوران ایک گولی کنسٹیبل مرزا عمر آفتاب کے سر پر لگی، جس کے باعث وہ موقع پر ہی شہید ہو گئے۔ پولیس نے حقِ دفاع کے تحت جوابی فائرنگ کی، جس کے بعد فائرنگ رکنے پر ایک نامعلوم ڈاکو اپنے ہی ساتھی کی گولی سے ہلاک حالت میں پایا گیا۔

جہلم: 19 کروڑ ڈکیتی کے ملزمان کی گرفتاری کے دوران پولیس مقابلہ، سہولت کار ہلاک، ڈی ایس پی اور کانسٹیبل زخمی

ہلاک ملزم کے قریب واردات میں استعمال ہونے والی ہنڈا 125 موٹر سائیکل بھی برآمد ہوئی، جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری اور سینئر افسران موقع پر پہنچ گئے۔

فرار ملزم کی گرفتاری کے لیے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن جاری ہے، جبکہ Punjab Forensic Science Agency اور کرائم سین یونٹس شواہد اکٹھے کر رہے ہیں۔

شہید کنسٹیبل مرزا عمر آفتاب کا تعلق گجرات کے علاقے ٹانڈہ کے گاؤں سگر سے بتایا جاتا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter