گجرات پولیس کا پتنگ فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 50 پتنگیں اور 10 کیمیکل ڈور برآمد، ملزم گرفتار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

گجرات پولیس نے تھانہ بولانی کے علاقے میں پتنگ فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 50 عدد پتنگیں اور 10 عدد کیمیکل ڈور برآمد کر لیں۔

latest urdu news

یہ کارروائی ڈی پی او گجرات رانا عمر فاروق کی ہدایات پر ضلع بھر میں پتنگ فروشوں اور پتنگ بازوں کے خلاف شروع کیے گئے کریک ڈاؤن کے تحت عمل میں لائی گئی۔

پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ بولانی محمد عنصر انسپکٹر اور سبطین ظفر ASI، انچارج چوکی رحمان پور، اپنی ٹیم کے ساتھ مل کر ملزم محمد شعیب ولد محمد یاسین کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوئے۔ گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

گجرات پولیس کا منشیات اور ناجائز اسلحہ فروشوں کے خلاف گرینڈ آپریشن

ڈی پی او گجرات نے کہا کہ پتنگ بازی اور پتنگ فروشی ایک جان لیوا کھیل ہے، والدین اپنے بچوں کو ایسے خطرناک سرگرمیوں سے دور رکھیں۔

ترجمان گجرات پولیس، سرکل سرائے عالمگیر نے بھی عوام سے اپیل کی کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف پولیس سخت کارروائی کرے گی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter