گجرات پولیس کی بڑی کارروائی: شراب کی چالو بھٹی پکڑی گئی، ملزم گرفتار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

گجرات پولیس تھانہ کنجاہ نے منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے شراب کی چالو بھٹی پکڑ لی۔ کارروائی کے دوران 30 لیٹر شراب، 120 لیٹر لہن اور شراب کشید کرنے میں استعمال ہونے والے آلات برآمد کر لیے گئے۔

latest urdu news

ڈی پی او گجرات رانا عمر فاروق کے احکامات پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے سلسلے میں یہ کارروائی ڈی ایس پی صدر سرکل رائے سرفراز یوسف کی نگرانی میں کی گئی۔

ایس ایچ او تھانہ کنجاہ انسپکٹر حسن زبیر نے خفیہ اطلاع پر خصوصی ٹیم تشکیل دے کر گولیکی میں چھاپہ مارا اور ملزم ہارون ولد اللہ دتہ کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter