439
گجرات، سٹی سرکل پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ تھانہ لاری اڈا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 6 ملزمان کو گرفتار کر کے 66 لاکھ 95 ہزار روپے مالیت کا مسروقہ سامان برآمد کر لیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن "کرائم فری پنجاب” کے تحت ڈی ایس پی سٹی سرکل الیاس بیگ کی زیر نگرانی، ایس ایچ او تھانہ لاری اڈا سب انسپکٹر نعمان حسن نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کامیاب کارروائیاں کیں۔
کارروائی کے دوران:
- ملزم عمر شہزاد عرف ملنگ ولد محمد ندیم سکنہ محلہ چاہ آرائیاں سے ہونڈا سوک کار (مالیت 60 لاکھ روپے) برآمد کی گئی۔
- ملزم امیر حمزہ ولد ریاض سکنہ نیا گورالہ اور ملزم زبیر ولد کبیر سکنہ محلہ گڑھی احمد آباد سے 3 عدد کمبل، ڈنر سیٹ اور پارچات (کل مالیت 2 لاکھ 95 ہزار روپے) برآمد کیے گئے۔
- ملزمان اعجاز ولد رشید، سہیل اعجاز اور شعیب پسران اعجاز سکنہ شیخ سکھا سے رکشہ (مالیت 4 لاکھ روپے) برآمد کیا گیا۔
پولیس کے مطابق، گرفتار ملزمان تھانہ لاری اڈا کو مختلف چوری کی وارداتوں میں مطلوب تھے۔ برآمد شدہ مال مسروقہ کو اصل مالکان کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں جاری رہیں گی۔