گجرات پولیس کی کارروائی ڈکیت گینگ گرفتار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

تھانہ سول لائن پولیس کا ڈکیت گینگ کے خلاف بڑا آپریشن، 3 ملزمان گرفتار، 70 ہزار نقدی اور 7 لاکھ روپے کا مال مسروقہ برآمد

گجرات: تھانہ سول لائن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شہریوں کے گھروں سے نقدی اور قیمتی سامان لوٹنے والے ڈکیت گروہ کے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ 70 ہزار روپے نقدی اور دیگر مال مسروقہ مالیتی 7 لاکھ روپے برآمد کر لیا گیا۔

latest urdu news

تفصیلات کے مطابق تھانہ سول لائن کے علاقے بغداد کالونی کی رہائشی خاتون نے پولیس کو اطلاع دی کہ وہ اہلِ خانہ کے ہمراہ گھر کی چھت پر سو رہی تھیں کہ اچانک 3 نامعلوم مسلح افراد چھت پر آ گئے، جبکہ ایک خاتون ملزمہ گھر کے دروازے پر موجود تھی۔ ملزمان نے اسلحے کے زور پر گھر سے نقدی اور قیمتی سامان لوٹ لیا۔

درخواست موصول ہونے پر ایس ایچ او تھانہ سول لائن نے مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کیا۔ ڈی پی او گجرات مہر محمد ریاض ناز نے ڈی ایس پی سٹی سرکل رائے سرفراز یوسف کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ سول لائن سید بلال نعیم کو ہدایت دی کہ وہ واردات میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے مال مسروقہ برآمد کریں۔

گجرات صدر سرکل پولیس کی کارروائیاں، 13 ملزمان گرفتار

ایس ایچ او سید بلال نعیم اور انچارج چوکی جٹووکل اے ایس آئی جبار احمد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی میں ملوث تین مرد ملزمان اور ایک خاتون ملزمہ کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزمان کے نام درج ذیل ہیں: 1۔ کریم اکرم 2۔ شہزاد علی 3۔ نشیب خالد 4۔ فہمیدہ بی بی

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے 70 ہزار روپے نقدی اور دیگر مال مسروقہ مالیتی 7 لاکھ روپے برآمد کیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مزید تفتیش جاری ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter