گجرات میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے فوڈ سیفٹی اور معیارِ خوراک کے حوالے سے بھرپور کارروائیاں کی گئیں۔ کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 106 معائنہ جات کیے گئے، جن میں مختلف فوڈ پوائنٹس، دکانوں اور پروسیسنگ یونٹس کی چیکنگ شامل تھی۔
فوڈ سیفٹی معیار کی بہتری کے لیے 32 اداروں کو اصلاحی نوٹس جاری کیے گئے، جبکہ قوانین کی خلاف ورزی پر 8 اداروں کو مجموعی طور پر 95 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔
مزید کارروائی کے دوران 2 ایمرجنسی پروہیبیشن آرڈرز (EPOs) جاری کیے گئے اور 2 خوراکی نمونے لیب ٹیسٹنگ کے لیے حاصل کیے گئے۔ اس کے علاوہ 55.25 کلوگرام ناقص، مضرِ صحت اور زائد المیعاد خوراکی اشیاء موقع پر ہی تلف کر دی گئیں۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں، متعدد اداروں کو نوٹس اور جرمانے
پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق شہریوں کو محفوظ، صحت بخش اور معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ایسے اقدامات جاری رہیں گے، جبکہ فوڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے اداروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
