جمعرات, 12 جون , 2025

گجرات: موٹر سائیکل ون ویلنگ پر 5 منچلے نوجوان گرفتار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

گجرات میں مختلف مقامات پر موٹر سائیکل پر ون ویلنگ کرنے والے 5 نوجوانوں کو پولیس نے گرفتار کر لیا، موٹر سائیکلیں قبضے میں لے کر مقدمات درج کر دیے گئے۔

گجرات، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس نے موٹر سائیکل پر خطرناک ون ویلنگ کرنے والے 5 نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔ لاری اڈہ پولیس نے رامتلائی چوک کے قریب ون ویلنگ کرتے ہوئے تین نوجوانوں کو دھر لیا، جن کی موٹر سائیکلیں موقع پر قبضے میں لے کر ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی اور مقدمات درج کر لیے گئے۔

latest urdu news

اسی طرح سٹی جلال پور جٹاں پولیس نے بینظیر چوک میں ون ویلنگ کرتے ایک نوجوان کو حراست میں لیا، جبکہ لنگڑیال چوک کوٹلہ میں ون ویلنگ کرتے ملزمان کو گرفتار کر کے تھانہ ککرالی میں ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ون ویلنگ نہ صرف قانون شکنی ہے بلکہ نوجوانوں کی زندگیوں کے لیے بھی انتہائی خطرناک عمل ہے۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ ایسے عناصر کی نشاندہی کریں تاکہ سڑکوں پر محفوظ ماحول کو یقینی بنایا جا سکے۔

یاد رہے کہ ون ویلنگ کے باعث ماضی میں متعدد قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں، خاص طور پر تہواروں اور تعطیلات کے دوران اس عمل میں اضافہ دیکھنے میں آتا ہے۔ پولیس نے والدین سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھیں تاکہ ایسے خطرناک رجحانات کو روکا جا سکے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter