گجرات میں ضلعی انتظامیہ نے ون ڈش پالیسی پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔ اسی سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر گجرات عبدالقدیر زرکون نے فتح پور گاؤں میں واقع گرینڈ حویلی شادی ہال کا اچانک معائنہ کیا۔
معائنے کے دوران شادی ہال میں ون ڈش پالیسی کی خلاف ورزی سامنے آئی، جس پر انتظامیہ نے ہال کے مالکان پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے واضح کیا کہ پالیسی کی پابندی تمام شادی ہالز کے لیے لازمی ہے اور خلاف ورزی کی صورت میں سخت کارروائی کی جائے گی۔
گجرات میں ون ڈش پالیسی پر سختی، شادی ہالز مالکان کو ہدایات جاری
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہر بھر میں شادی ہالز کی نگرانی جاری ہے اور ون ڈش پالیسی پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے مزید مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انتظامیہ نے یہ بھی کہا کہ عوامی شکایات پر فوری ایکشن لیا جائے گا اور کسی کو بھی قوانین کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
