گجرات: موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں تیز، مزید 6 موٹر سائیکل غائب

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

گجرات میں موٹر سائیکل چوری کی لہر برقرار، عزیز بھٹی ہسپتال، سریعہ، جلال چیمہ کالونی اور دیگر علاقوں سے 6 موٹر سائیکل نامعلوم چور اڑا لے گئے۔

گجرات، شہر اور گردونواح میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں دھڑلے سے جاری ہیں، نامعلوم چوروں نے مزید چھ موٹر سائیکل اڑا لیے۔

latest urdu news

تفصیلات کے مطابق عزیز بھٹی ہسپتال، سریعہ، جلال چیمہ کالونی، لالہ موسیٰ اور چک چوہدو کے علاقوں میں چوری کی وارداتیں سامنے آئیں جہاں شہریوں کی لاکھوں روپے مالیت کی سواریوں سے محرومی ہوئی۔ متاثرہ شہریوں نے پولیس کو درخواستیں جمع کرا دی ہیں، تاہم تاحال کسی بھی موٹر سائیکل کی برآمدگی ممکن نہیں ہو سکی۔

شہریوں نے بڑھتی ہوئی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس کی گشت اور حفاظتی اقدامات میں کمی کے باعث چوروں کے حوصلے بلند ہو رہے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter