گجرات: ایل پی جی دکانوں پر چھاپے، دکانداروں کا احتجاج، کاروبار بند

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

گجرات میں ایل پی جی گیس سلنڈر کی دکانوں پر انتظامیہ کے چھاپے، متعدد دکانیں سیل، دکانداروں کا احتجاج، وزیراعلیٰ سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔

ضلع گجرات میں ایل پی جی گیس سلنڈر فروشوں اور دکانداروں نے اس وقت شدید احتجاج کیا جب ضلعی انتظامیہ کے پرائیویٹ نمائندوں نے مختلف علاقوں میں دھاوا بول کر ان کی دکانیں سیل کر دیں۔ چھاپے اور دکانوں کی بندش کے خلاف دکانداروں نے کاروبار معطل کر کے احتجاج شروع کر دیا، جس سے شہریوں کو بھی ایندھن کی قلت کا سامنا کرنا پڑا۔

latest urdu news

ذرائع کے مطابق پرائیویٹ اہلکاروں اور ضلعی انتظامیہ نے بغیر کسی پیشگی اطلاع یا وارننگ کے ایل پی جی دکانوں پر کارروائی کی۔ دکانداروں کا مؤقف ہے کہ ان کی دکانیں قانونی طور پر رجسٹرڈ ہیں اور تمام حفاظتی اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کام کر رہے تھے، تاہم انتظامیہ نے زبردستی تالے لگا کر ان کا روزگار چھین لیا۔

متاثرہ دکانداروں نے الزام عائد کیا ہے کہ پرائیویٹ افراد نے بدتمیزی اور زبردستی کا رویہ اختیار کیا، جس سے کاروباری طبقے میں شدید اشتعال پایا جا رہا ہے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے فوری نوٹس لینے اور غیر قانونی کارروائیوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ یہ کارروائیاں حفاظتی اقدامات کے تحت کی گئیں تاکہ غیر قانونی یا غیر محفوظ طریقے سے فروخت ہونے والے گیس سلنڈرز سے کسی بڑے حادثے کو روکا جا سکے۔ تاہم دکانداروں کی اکثریت نے اس مؤقف کو مسترد کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ کارروائی سے قبل اعتماد میں لیا جائے اور مسائل کا حل بات چیت کے ذریعے نکالا جائے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter