حالیہ بارشوں اور سیلابی صورتحال کے بعد گجرات شہر میں زندگی بتدریج معمول پر آ رہی ہے۔ بیشتر علاقوں میں کاروباری مراکز کھل چکے ہیں اور اسکولوں میں تدریسی عمل دوبارہ شروع ہو گیا ہے، جس سے شہریوں کو قدرے سکون ملا ہے۔
تاہم، کچھ نشیبی علاقوں میں اب بھی سیلابی پانی موجود ہے۔ ان علاقوں میں کورٹ روڈ، کچہری چوک، جناح روڈ، رحمان شہید روڈ، علی پورہ روڈ، بارہ دری اور ان سے ملحقہ محلہ جات شامل ہیں، جہاں سڑکوں پر پانی کی تہہ نظر آ رہی ہے۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ پانی کی سطح اب کافی حد تک کم ہو چکی ہے۔
ضلعی انتظامیہ اور واسا کی ٹیمیں چوبیس گھنٹے مختلف مقامات پر نالوں کی صفائی اور پانی نکالنے کے عمل میں مصروف ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ آئندہ دو دنوں میں شہر کے تمام متاثرہ علاقے پانی سے مکمل طور پر صاف کر دیے جائیں گے۔
گجرات: قمر سیالوی روڈ اور ملحقہ علاقے سیلابی پانی کی زد میں، گندہ نالہ وبائی خطرے کا باعث بننے لگا
انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ شہری سہولیات کی بحالی میں انتظامیہ کا ساتھ دیں اور بلا ضرورت نشیبی یا متاثرہ علاقوں کی طرف جانے سے گریز کریں تاکہ صفائی کے کام میں رکاوٹ نہ آئے۔