گجرات کے خوجیانوالی اسپتال کے کوارٹر سے نامعلوم چور محکمہ صحت کی ملازمہ کا سامان چرا کر فرار، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔
گجرات کے علاقے خوجیانوالی میں بنیادی مرکز صحت کے کوارٹر سے بڑی چوری کی واردات پیش آئی ہے۔ نامعلوم چور محکمہ صحت میں تعینات ایک ملازمہ کے کوارٹر میں داخل ہوکر گھریلو سامان لے اڑے۔
پولیس کے مطابق چور کپڑے، کمبل اور دیگر گھریلو اشیاء جن کی مالیت تقریباً ایک لاکھ دس ہزار روپے بنتی ہے، ساتھ لے گئے۔ واردات کے بعد تھانہ ڈنگہ پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے اور تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفصیل کے مطابق چوری اس وقت ہوئی جب ملازمہ ڈیوٹی پر تھی اور کوارٹر خالی تھا، جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ملزمان نے سامان لوٹ لیا۔
کڑیانوالہ میں جعلی نمبر پلیٹ پر مقدمہ درج
اہل علاقہ نے واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اسپتال کے کوارٹرز اور بنیادی مراکز صحت کی سکیورٹی بہتر بنائی جائے تاکہ آئندہ اس طرح کے واقعات سے بچا جا سکے۔