گجرات: تھانہ ککرالی میں نازیبہ فعل کی ایف آئی آر کی خبر وائرل، ڈی پی او نے فوری نوٹس لے لیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

گجرات کے تھانہ ککرالی میں نازیبہ فعل کی ایف آئی آر کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ڈی پی او گجرات نے واقعے کا فوری نوٹس لے لیا۔

ترجمان گجرات پولیس کے مطابق، ڈی پی او گجرات کی ہدایت پر فوری انکوائری کا آغاز کر دیا گیا ہے اور ایس پی انویسٹی گیشن کو مکمل تحقیقات کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

latest urdu news

مزید بتایا گیا کہ ایف آئی آر کے متن کے متعلق بھی انکوائری کی جائے گی تاکہ حقائق کی مکمل تصدیق کی جا سکے۔ تحقیقات میرٹ پر کی جائیں گی اور تصدیق شدہ حقائق کے مطابق قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

گجرات پولیس نے عوام اور میڈیا سے اپیل کی ہے کہ معاملے کے حوالے سے غیر مصدقہ خبریں پھیلانے سے گریز کریں تاکہ تحقیقات پر کوئی اثر نہ پڑے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter